پاکستانتازہ ترین

لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی ضمانت منظور

لاہور(پاک نیوز) جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سیشن کورٹ لاہور میں سماعت ہوئی، عدالت نے دو ، دو لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی نفرت انگیز تقریر کیس میں ضمانت منظور کر لی۔یاد رہے کہ جاوہد لطیف نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی ۔لیگی رہنما کا کہنا ہے سیاسی کارکن ہوں پاکستان کی حفاظت کا حلف اٹھایا ہے۔ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔ واضح رہے کہ جاوید لطیف کو 27 اپریل کو اشتعال انگیز تقریر کے کیس میں سیشن عدالت سے ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ جاوید لطیف عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے چلے گئے تھے جس کے باعث سی آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں سگیاں پل سے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  ہوئے تم دوست جس کے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker