تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 6:لاہورقلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

ابوظہبی(نمائندہ سپورٹس)  پی ایس ایل کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا دیا۔ ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے راشد خان نے عمدہ بولنگ کی اور 4 اوورز میں 20 رنز کے عوض پشاور زلمی کے 5 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹم ڈیوڈ  36 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا لیکن پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکی۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے 5 رنز پر  دو کھلاڑی کامران اکمل اور حیدر علی بالترتیب 1 اور 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی مفتی اعظم نےکورونامریضوں کامیل جول حرام قرار دیدیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker