پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع

لاہور(پاک نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کردی۔صوبائی محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹوں میں اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے جب کہ دفاتر میں اتوارکو مکمل چھٹی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ان  ڈور ڈائننگ مکمل طورپربند رہےگی، آؤٹ ڈور ڈائننگ اور شاپنگ مالز کے فوڈکورٹس رات 12 بجے تک کھل سکیں گے  جب کہ ٹیک اوے کی اجازت  24 گھنٹے ہوگی۔مزارات پر صرف 30 سال سے زائد عمر کے ویکسینیٹڈ افراد آسکیں گے،صوبے بھر میں شادی ہالز میں انڈور تقریبات اور مارکیز پر مکمل پابندی  برقرار رہے گی جب کہ 150 افرادکے ساتھ آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سنیماہالز اور تھیٹرز بدستوربند رہیں گے، جمز میں صرف وہی  لوگ ورزش کے لیے آسکیں گے جو ویکسین لگوا چکے ہوں،  تفریحی مقامات 50 فیصدگنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی ۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس 70 فیصدمسافروں کےساتھ جاری رہےگی۔

یہ بھی پڑھیں  گیلانی طویل مدت تک وزیراعظم رہنے کے اعزاز سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker