تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

ابوظہبی(نمائندہ سپورٹس)پی ایس ایل 6 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹ سے شکست دیدی ہے۔ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز ہی بناسکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی  جانب سے بنائے گئے رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف 10 اوورز میں پورا کرلیا۔کولن منرو 36 گیندوں پر 90 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جبکہ عثمان خواجہ 41 رنز پر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل اسلام آباد یوناٹئیڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ڈپلسی صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، عثمان خان نے 14 رنز بنائے۔کپتان سرفراز احمد کی اننگز بھی 2 رنز تک محدود رہی، اعظم خان نے 26 رنز بنائے، آندرے رسل بھی 13 رنز بناسکے، محمد نواز نے  4 رنز بنائے، جیک ولڈرمتھ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جیک ویدرلڈ 43 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم، محمد موسیٰ اور حسن علی نے 2،2 جب کہ عاقف جاوید اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:تاجروں کی طرف سے جزل سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن کروانے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

5 Comments

  1. I believe this web site has got some rattling excellent information for everyone. "I prefer the wicked rather than the foolish. The wicked sometimes rest.” by Alexandre Dumas.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker