پاکستانتازہ ترین

پھولنگر:بجٹ لفظوں کا گورکھ دھندا ہے،شوکت چدھڑ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔بجلی،تیل اور کیڑے مار ادویات کی قیمتیں کم نہ کرکے حالیہ بجٹ نے کروڑوں کسانوں کی امیدوں پرپانی پھیر دیا۔بجٹ لفظوں کا گورکھ دھندا ہے اور صرف لفظوں کے ہیر پھیر سے کسانوں اور عوام کی حالت نہیں بدلے گی اور معیشت میں بہتری اور شرح نمو میں اضافے کا فائدہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو پہنچے گا کسانوں کو اس کا کچھ فائدہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار جے آئی کسان بورڈ پاکستان کے صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ نے حالیہ بجٹ کے حوالے سے اپنا رد عمل دیتے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ بجلی،تیل اور کیڑے مار ادویات کی قیمتیں کم نہ کرکے حالیہ بجٹ نے کروڑوں کسانوں کی امیدوں پرپانی پھیر دیا۔ حکومت کی ناقص زرعی پالیسی سے دم توڑتی زرعی معیشت آئی ایم ایف کے کرونا زدہ بجٹ سے جلد ہی مر جائے گی۔ حالیہ بجٹ نے کروڑوں کسانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔شوگر مافیا اور آٹا مافیا کو دی گئی سب سڈی وصول کرکے زراعت پر خرچ کردی جاتی تو ملک خوشحال بن جاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ میں بھی زراعت اور کسانوں کو نظر انداز کیا گیا۔ موجودہ بجٹ میں بجلی پر سب سڈی نہ دیکرحکومت نے کروڑوں کسانوں کو مایوس کیا۔ دنیا کے تمام ممالک میں زراعت کو سب سڈی دے کر اس سے بہتر نتائج حاصل کیے جاتے ہیں جب کہ ملک عزیز میں زراعت کا گلا گھونٹ کر سب سڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔بجٹ لفظوں کا گورکھ دھندا ہے اور معیشت میں بہتری اور شرح نمو میں اضافے کا فائدہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو پہنچے گا کسانوں کو اس کا کچھ فائدہ نہیں۔حکومت کو چاہیے تھا کہ بلوچستان کی طرح تمام صوبوں میں بجلی کا فلیٹ ریٹ مقرر کرکے کسانوں کا مطالبہ مانتی۔مگر ایک ہی ملک میں صوبوں کے درمیاں امتیازی قوانین،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ٹیوب ویلوں کیلیے بجلی پر سب سڈی نہ دیکر بھی کسانوں کیلیے مشکلات میں اضافہ ہوگا اور ٹیوب ویل چلانا ناممکن ہوجائے گا۔ کسانوں کی اجناس کی فروخت موجودہ دور کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔بڑی محنت سے پیدا کردہ اجناس جب بازار میں آتی ہیں تو مل مالکان اور مڈل مین آپس میں گٹھ جوڑ کرکے قیمتیں گرا دیتے ہیں۔اس کیلیے چاہیے تھا صوبائی حکومتیں جگہ جگہ اجناس کے ذخیرہ کرنے کیلے سٹور تعمیر کراتے اور مارکیٹنگ کے نظام کو سائنٹفک بنیادوں پر استوار کرنے کیلیے بجٹ میں خطیر رقم رکھتے۔مگر مل اونر اور تاجر رہنماؤں نے جان بوجھ کر کسانوں کو اجناس کی قیمتیں کم کرکے لوٹنے والے بھیڑیوں کے آگے تر نوالہ بنا دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button