تازہ ترینفن فنکار

مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 9 سال بیت گئے

لاہور(نمائندہ شوبز نیوز)شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کے گائے ہوئے گیتوں اور غزلوں کی تازگی اور مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق مہدی حسن 18 جولائی 1927 کو بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے ’لونا‘ میں موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئے، یہی وجہ تھی کہ انہیں بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا۔  مہندی حسن نے پہلی مرتبہ فلم ’شکار‘ کا ایک گانا ’نظر ملتے ہی دل کی بات کا چرچا نہ ہوجائے‘ گایا جس سے خوب داد سمیٹی بعد ازاں انہوں نے گیتوں کے ساتھ 1964 میں غزلیں گانا شروع کیں اور پہلی بار معروف اردو شاعر فیض احمد فیض کی غزل ’ گلوں میں رنگ بھرے‘ میں اپنی سریلی آواز شامل کی۔ شہنشاہ غزل نے 25ہزارسے زائد فلمی گیت اورغزلیں گائیں۔یوں تو انہوں نے پاکستانی اور بھارتی فلموں کے لئے متعدد گانے گائے لیکن اصل شہرت غزلوں سے حاصل کی جس کی وجہ سے انہیں آج شہنشاہ غزل کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ان کی مقبول غزلوں میں ’رنجش ہی سہی‘، ’ایک بس تو ہی نہیں‘، ’یوں زندگی کی راہ میں‘، ’کیسے چھپاوں راز غم‘، ’دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے‘، ’آج تک یاد ہے وہ پیار کا منظر‘ اور دیگر شامل ہیں۔مہدی حسن کو موسیقی کی خدمات پر کئی اعزازات سے نوازا گیا، انہوں نے بھارت کے بھی کئی مقبول گلوکاروں کو موسیقی کے گر سکھائے۔فن موسیقی میں نمایاں کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے مہدی حسن کو صدارتی تمغہ امتیاز اور ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ شہنشاہ غزل شدید علالت کے باعث 13 جون 2012 کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے لیکن ان کی سریلی آواز مداحوں کے کانوں میں آج بھی ان کی یادیں تازہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :ڈاکٹرز،عملہ ،نرسنگ سٹاف ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی اپنی حاضری کویقینی بنائیں. ای ڈی او ہیلتھ

یہ بھی پڑھیے :

5 Comments

  1. Hello! I could have sworn I’ve been to this website before but after reading through some of the post I realized it’s new to me. Anyhow, I’m definitely glad I found it and I’ll be book-marking and checking back often!

  2. Hi would you mind stating which blog platform you’re working with? I’m going to start my own blog in the near future but I’m having a hard time choosing between BlogEngine/Wordpress/B2evolution and Drupal. The reason I ask is because your layout seems different then most blogs and I’m looking for something unique. P.S Sorry for being off-topic but I had to ask!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker