بین الاقوامیتازہ ترین
نفتالی بینیٹ اسرائیل کے نئے وزیراعظم منتخب

یروشلم(ڈیسک نیوز)نفتالی بینیٹ اسرائیل کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی پارلیمنٹ نے نئے وزیراعظم کو منتخب کرلیا، نفتالی بینیٹ اسرائیل کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ اسرائیل میں گزشتہ دو برسوں میں چار بار الیکشن ہوچکے ہیں اور ہر بار نیتن یاہو کی جماعت سب سے زیادہ ووٹ لینے میں تو کامیاب ہوجاتی ہے لیکن حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت ثابت نہیں کرپائی تھی۔