تازہ ترینکھیل

نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا

پیرس (سپورٹس نیوز)عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا۔پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے مینز سنگلز کا فائنل انتہائی دلچسپ رہا، جوکووچ اور سٹسیپاس  کے درمیان پہلے سیٹ میں مقابلہ ٹائی بریکیر پر گیا جس میں سٹسیپاس نے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سٹسیپاس چھائے رہے اور 6،2  سے فتح اپنے نام کی جب کہ دوسیٹس کے خسارے میں جانے کے بعد جوکووچ نے شاندار کم بیک کیا اور تیسرا سیٹ 6،3  سے اپنے نام کیا اور  پھر اگلا سیٹ 6،3 سے جیت کر میچ برابر کر لیا۔ فائنل کے فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے اپنی کلاس اور 6،4 کی کامیابی کے ساتھ دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا  جب کہ ساتھ ہی اپنے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 19 کر لی۔

یہ بھی پڑھیں  ملک ریاض اور ان کے بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. I am really enjoying the theme/design of your blog. Do you ever run into any web browser compatibility issues? A number of my blog visitors have complained about my blog not working correctly in Explorer but looks great in Firefox. Do you have any solutions to help fix this issue?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker