پاکستانتازہ ترین

پنجاب کا بجٹ آج پیش ہو گا

لاہور(پاک نیوز) پنجاب کاآئندہ مالی سال2021-22 کا 2600 ارب سے زائد حجم کا سر پلس بجٹ  آج  پیش کیا جائے گا۔  صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوا ں بخت پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے ایوان میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز اور ترقیاتی پروگرام کے لیے 550 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت اور تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں ڈیڑھ گنا اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کورونا سے متاثر کاروباری ریلیف کے لیے 40 ارب روپے کا پیکیج دینے کی تجویز بھی بجٹ میں شامل ہے۔جنوبی پنجاب کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 80 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ نئے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی مد میں بڑا ریلیف دینے کی تجویز ہے جس سے مختلف شعبوں کو50 ارب روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے، ریسٹورنٹس میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کو رعایت ملنے کا بھی امکان ہے، اپوزیشن کی جانب سے بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر احتجاج کا امکان ہے جس سے نمٹنے کےلئے حکمران جماعت نے بھی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ رواں مالی سال 2020-21کے بجٹ کے مقابلے میں16.04فیصد اضافے سے 359.4ارب روپے زائد ہوگا اور اسکا حجم 2600ارب روپے سے زائد ہوگا ۔پنجاب کووفاق سے قابل تقسیم محاصل کی مد میں 1691ارب روپے ملیں گے جبکہ صوبے کی اپنی مجموعی آمدنی کا اندازہ 360ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جو رواں مالی سال کے مقابلے 26.9ارب روپے زائد ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے ترقیاتی بجٹ کا حجم 560ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جو کہ رواں مالی سال کے لئے 402ارب روپے نظر ثانی شدہ ترقیاتی بجٹ کے مقابلے میں 158ارب روپے زائد ہوگا، آ ئندہ مالی سال کے لئے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 144 ارب  روپے ،نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 167ارب روپے ،ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 100ارب روپے ،دیگر ترقیاتی پروگرامز کے لئے 44ارب روپے ،فارن اسسٹنس سے ترقیاتی سکیموں کے لئے 83ارب روپے اورپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ترقیاتی سکیموں کے لئے 25ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:لڑائی جھگڑےکے2مختلف واقعات،15افراد نےدوافراد کوزدوکوب کرکے لہولہان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker