پاکستانتازہ ترین

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو پچھاڑ دیا

ابوظہبی(نمائندہ سپورٹس نیوز) ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل  کے 21ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کے سٹیڈیم میں ملتانز سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے۔  ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود نے شاندار کھیل پیش کیا اور بڑی آسانی سے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 16 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ سلطانز کے کپتان محمد رضوان ناقابل شکست رہے جنہوں نے 56 گیندوں پر 82 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔دوسرے بلے باز صہیب مقصود نے 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔پشاور زلمی کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عرفان اور محمد عمران نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل ،نقدی ،موبائل فون سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. Thank you for sharing superb informations. Your web-site is so cool. I am impressed by the details that you have on this site. It reveals how nicely you perceive this subject. Bookmarked this website page, will come back for more articles. You, my pal, ROCK! I found simply the info I already searched all over the place and simply could not come across. What an ideal web-site.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker