تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:بین الا ضلاعی،،کاشی ڈکیٹ گینگ،،سرغنہ سمیت گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ڈی پی اوقصور عمران کشور کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او رانا سہیل نے بین الا ضلاعی،،کاشی ڈکیٹ گینگ،،کے سرغنہ سمیت تین خطرناک ڈاکووں کو گرفتارکرکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ کی بھاری مقدار، چھ موٹر سائکلیں، لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان بر آمد کر لیا،عوامی سماجی حلقوں کا ڈکیت گینگ پکڑنے پر پولیس کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور عمران کشور اور ڈی ایس پی پتوکی آصف جوئیہ کی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا سہیل احمداور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نواحی میگہ موڑ کے قبرستان میں ڈکیتی کی تیاری کرتے ہوئے بین الا ضلاعی،،کاشی ڈکیٹ گینگ،،کے سرغنہ کاشف عرف کاشی سمیت تین خطرناک ڈاکووں ظہیر،عباس، کو گرفتارکرکے گرفتا رکرلیا جبکہ ان کے ساتھی ڈاکو علی،عمران اور فخر موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے گرفتار ہونیو الے ڈاکووں کے قبضہ سے ایک پمپ ایکشن،ایک بندوق اور دو تیس بور پسٹل اور بھاری تعداد میں گولیاں بر آمد کر لیں۔دوران تفتیش چوری شدہ چھ موٹر سائکلیں۔ اور دو لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی۔مزید ڈاکووں نے کئی وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔عوامی سماجی حلقوں نے خطرناک ڈکیت گینگ پکڑنے پر سٹی پولیس کے ایس ایچ او رانا سہی احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ملکی صورتحال، وزیراعظم کا نواز شریف کو ٹیلی فون

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

  1. Thanks a lot for sharing this with all of us you really know what you’re talking about! Bookmarked. Kindly also visit my website =). We could have a link exchange contract between us!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker