پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں حجاموں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک نیوز)پنجاب ہیپاٹائٹس ایکٹ کے تحت صوبے بھر میں حجاموں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب بھر کے حجاموں کو محکمہ صحت سے دکانوں کی رجسٹریشن کروانا ہو گی جنہیں 3 ماہ کے لیے عارضی لائسنس جاری ہوگا، تربیت یافتہ اور ہیپاٹائٹس فری سرٹیفیکٹ کے حامل ورکر رکھنے والوں کو ہیلتھ انسپکٹر کے معائنے کے بعد حتمی لائسنس جاری کیا جائے گا۔حجاموں کا کہناہے کہ اگر معائنہ انسپکٹر بے جا تنگ نہ کریں تویہ حکومت کا اچھا فیصلہ ہے۔حجاموں کی رجسٹریشن کے عمل سے ہیر ڈریسرز کی دکانوں میں صفائی کے انتظامات میں بہتری آنے اور ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں کمی کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عبدالحکیم :مکھی مچھروں کی بہتات، شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی بچے پیٹ کے امراض میں مبتلا عوام سراپا احتجاج ،اصلاح احوال کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker