پاکستانتازہ ترین

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ

کراچی(پاک نیوز)سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ درجہ حرارت زیادہ بڑھنےکی صورت میں موسم گرما کی چھٹیاں کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد سندھ کے تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں جب کہ حکومت نے 21 جون سے پرائمری کلاسز بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ق لیگ کے باؤ رضوان نے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

یہ بھی پڑھیے :

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker