پاکستانتازہ ترین

کورونا سے متاثر ہونے والے افراد دوبارہ اس وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں، تحقیق

اسلام آباد(پاک نیوز)ایک بار کورونا سے متاثر ہونے والے افراد دوبارہ اس وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں، اس حوالے سے ایک تحقیق سامنے آئی ہے۔3 ہزار سے زائد افراد پر ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج  میں سامنے آیا ہے کہ کووڈ ری انفیکشن جوان افراد میں عام ہے اور پہلی بار بیمار ہونے کے باوجود یہ جوان افراد ایک بار پھر وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں اور آگے دیگر افراد تک منتقل کرسکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کو  ویکسین کی فراہمی ضروری ہے، کیونکہ ویکسینیشن سے مدافعتی ردعمل یادہ مضبوط ہوتا ہے، دوبارہ بیمار ہونے سے تحفظ ملتا ہے اور وائرس کو آگے منتقل کرنے کی شرح گھٹ جاتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ ماضی میں کووڈ سے محفوظ رہنے والوں میں اس بیماری کا امکان سابقہ مریضوں کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہوتا ہے، مگر پھر بھی ری انفیکشن کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان کی ترقی خوشحالی میں ہونہارطلباو طالبات اہم رول ادا کرسکتے ہیں:کرنل سید احسن رضازیدی

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

  1. I haven’t checked in here for a while because I thought it was getting boring, but the last few posts are good quality so I guess I will add you back to my everyday bloglist. You deserve it my friend :)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker