پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف ایف آئی اے کے سامنے پیش، 5 رکنی ٹیم نے تفتیش کی

لاہور(پاک نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہوگئے۔ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں شہباز شریف سے رمضان شوگر ملز میں چھوٹے ملازمین کے کھاتوں میں منتقل کیے گئے 25 ارب روپے پر جواب مانگا گیا تھا جب کہ ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔شہباز شریف نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کرائی تھی۔ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 11 بجے طلب کیا تھا تاہم وہ 11 بجکر 47 منٹ پر ایف آئی اے لاہور کے دفتر پہنچے۔شہباز شریف کو ان کے مشیر کے ذریعے پہلے ہی سوالنامہ بھجوایا گیا تھا جو 20 سوالوں پر مشتمل تھا، اپوزیشن لیڈر کو ان سوالوں کے جوابات بمعہ دستخظ کے دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔شہباز شریف تقریباً ایک گھنٹے ایف آئی اے کے دفتر میں موجود رہے جہاں ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون 1 ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے ان سے تفتیش کی۔اپوزیشن لیڈر ایف آئی اے کی پوچھ گچھ کے بعد تحقیقاتی ادارے کے دفتر سے واپس روانہ ہوگئے۔اپوزیشن لیڈر کی پیشی کے سلسلے میں ایف آئی اے دفتر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ (ن) لیگ کے کارکنان بھی ایف آئی اے کے دفتر کے باہر جمع تھے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:ضلع میں کل سے انسداد ڈینگی مہم کا آغازکیاجارہاہے،ای ڈی اوہیلتھ

یہ بھی پڑھیے :

3 Comments

  1. After study a number of of the blog posts on your web site now, and I really like your way of blogging. I bookmarked it to my bookmark web site record and might be checking again soon. Pls take a look at my web site as properly and let me know what you think.

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker