تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:دو بارڈیوٹی پر موجوچ ڈاکٹر اور عملہ پر قاتلانہ حملہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔سرکاری ہسپتال کا گیٹ بند کرنے سے منع کرنے پر قبضہ مافیا کے پچیس مسلح غنڈوں کا اک ہی دن میں دو بارڈیوٹی ڈاکٹر اور عملہ پر قاتلانہ حملہ،سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گندی گالیاں۔کپڑے پھاڑ کر ڈاکٹراور عملے کو زخمی کردیا۔آدھ گھنٹے تک ڈاکٹر اور عملہ کو یرغمال بنائے رکھنے سے ہسپتال کی ایمرجسنی بند۔عملہ اورمریضوں میں بھگدڑ مچ گئی اور انہوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔چند روز قبل بھی ڈاکٹروں پر پر تشدد حملہ ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عصر کے وقت قبضہ مافیا کے ملک گلو،ملک تاج،ملک منشا، ملک ارشاد،ملک شان،ملک حمزہ نے تین کس نامعلوم کے ہمراہ سرکاری ہسپتال پر ناجائز قبضہ کرکے گیٹ بند کر دیا جس سے مریضوں کو آنے جانے میں دشواری پیش آئی۔جب ڈیوٹی ڈاکٹر اویس اختر نے قبضہ مافیا کو منع کیا تو مشتعل ہو کر ان ملزمان نے ڈاکٹروں کوجان سے ماردینے کی دھمکیاں اور گندی گالیاں دیں اور گلے پڑ کر ڈاکٹر اور عملہ کے کپڑے پھاڑ دیے جس سے مرضوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ڈاکٹر اویس نے اس واقع کی تحریری درخواست تھانہ سٹی میں دے دی۔درخواست کا سن کر تھوری دیر بعد دوبارہ اسی قبضہ گروپ نے بیس مسلح افراد کے ہمراہ دوبارہ ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور غنڈہ گردی کی انتہا کرتے ہوئے ہسپتال کے ڈاکٹر اویس اور عملہ کو مار ار کر ادھ موا بنا دیا اور آدھ گھنٹے تک یرغمال بنا کر دھمکیاں اور گالیاں دیں جس سے ہسپتال کے مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی مریض بے ہو ش ہو گئے جبکہ ایمرجنسی بھی کافی دیر بند رہی جس سے مرضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیکل آفیسرڈاکٹر اویس نے دوبارہ پھر اس واقع کی تحریری درخواست تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں دے دی۔ہسپتال کے عملہ نے غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیااور کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دی۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ناجائز تجاوزات سے منع کرنے پر دو افراد نے اسی ڈاکٹر پر حملہ کرکے اسے زدو کوب کیا اور کپڑے پھاڑ دیے تھے۔۔شہر کے سماجی و کاروباری رہنماوں نے ڈاکٹروں کے ساتھ غنڈہ گردی کے پے در پے واقعات کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے کہا کہ پہلے ہی اس ہسپتال میں غنڈہ گردی کے واقعات کی وجہ سے کوئی ڈاکٹر آنے کیلیے تیار نہیں اس واقع کے بعد ہسپتال خالی ہو جائے گا اور مریض ذلیل و خوار ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  فلم انڈسٹری کو خیرباد نہیں کیاجب بھی اچھا رول ملا تو ضرور کام کروں گا،جان ریمبو

یہ بھی پڑھیے :

6 Comments

  1. Good V I should certainly pronounce, impressed with your website. I had no trouble navigating through all tabs and related info ended up being truly simple to do to access. I recently found what I hoped for before you know it at all. Quite unusual. Is likely to appreciate it for those who add forums or something, site theme . a tones way for your client to communicate. Excellent task..

  2. I do love the manner in which you have presented this particular situation and it really does offer me personally a lot of fodder for thought. Nonetheless, coming from just what I have witnessed, I only hope as other feedback pile on that people today continue to be on point and don’t get started upon a soap box of some other news du jour. Still, thank you for this exceptional piece and even though I can not necessarily go along with the idea in totality, I value your perspective.

  3. hello there and thank you for your info – I’ve certainly picked up anything new from right here. I did however expertise a few technical points using this site, since I experienced to reload the site lots of times previous to I could get it to load properly. I had been wondering if your web hosting is OK? Not that I am complaining, but slow loading instances times will often affect your placement in google and could damage your high-quality score if advertising and marketing with Adwords. Anyway I am adding this RSS to my e-mail and could look out for a lot more of your respective interesting content. Ensure that you update this again soon..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker