پاکستانتازہ ترین

قومی انتخابات میں ن لیگ کا ساتھ دیں،سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر

raja farooqآزادکشمیر ( چیف رپورٹر) سابق وزیر اعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ن لیگ آزاد کشمیربرطانیہ ساؤتھ لندن کے سینئر نائب صدر راجہ فضارت کیانی کی ملاقات،برطانیہ میں ن لیگ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال ، تفصیلات کے مطابق ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ساؤتھ زون لندن کے سینئر نائب صدر راجہ فضارت کیانی نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات کی اور ن لیگ برطانیہ اور بالخصوص لندن زون بارے آگاہ کیا، اس موقع پر ن لیگ آزاد کشمیر کے اوورسیز کو آرڈینیٹر راجہ امیراللہ خان اور راجہ رضوان آف سرہوٹہ ، راجہ انعام اللہ خان سیکرٹری اطلاعات ن لیگ برطانیہ بھی موجود تھے۔راجہ فاروق حیدر خان نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پورے ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ، آزاد خطہ میں ن لیگ کو تشکیل ہوئے قلیل عرصے کے باوجود بڑے بڑے سیاسی مگرمچھوں کو نکیل ڈالنے میں ن لیگ نے ایک منفرد تاریخ رقم کی۔ انتخابات میں بدترین دھاندلی ، وفاقی حکومت کی بے جا مداخلت، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ووٹوں کی سودے بازی ، نادرا کے شناختی کارڈوں کا فراڈ ، بد دیانت الیکشن کمیشن کے باوجود تھوٖڑے وقت کی محنت سے مخالفین کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔ پاکستان میں آمدہ انتخابات میں ن لیگ بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرے گی اور کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان بھی ن لیگ کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ آج کی باشعور اور پڑھی لکھی نوجوان نسل بخوبی جانتی ہے کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں دھاندلی کی پیدوار سائیں مجید ٹولہ چند دنوں کا مہمان ہے ، اقتدار میں آتے ہی کرپٹ اور بد دیانت ٹولے سے پائی پائی کا حساب لیں گے۔ مشیروں ،کو آرڈینیٹروں کی فوج ظفر موج ریاستی خزانے پر بوجھ ہے ، پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے ریاستی وقار کا جنازہ نکال دیا۔ ایک خاتون نے پوری حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وزیر اعظم سمیت کابینہ اراکین زراری ہاؤس کے باہر صفائی کرنے والوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں۔ کارکن جدوجہد جاری رکھیں اور عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  یہ کیسی اندھیرنگری ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker