پاکستانتازہ ترین

کل کی کارروائی سے یہاں ووٹ کی عزت پامال ہوئی، خواجہ آصف

اسلام آباد(پاک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ اس ایوان میں ہوتا رہا وہ افسوس ناک تھا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان میں ووٹ کو عزت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کل کی کارروائی سے یہاں ووٹ کی عزت پامال ہوئی ، حکومت کے پاس اکثریت تھی اگر رولز پر چلتے تو بجٹ تو پاس ہوہی جانا تھا ، حکومت پر زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ بہتر ایوان چلائے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پچھلے تین سال میں جیسے ایوان چلا ہے اس کی عزت میں کمی آئی ، بحثیت کسٹوڈین اس کی ذمہ داری آپ پر بھی آتی ہے ، باہر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لاگاتے ہیں تو ایوان میں بھی اس پر عمل ہونا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر گزشتہ روز ووٹنگ ہو جاتی تو کیا حرج تھا ، ایوان کے ماحول کی ذمہ داری حکومتی پارٹی کی ہوتی ہے ، قانون سازی پر بہت سی کمیٹیاں بنائی گئیں ، آج ان کمیٹیوں کا کیا بنا کسی کو کوئی پتہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب یہاں ہنگامہ ہوتا ہے کتابیں چلتی ہیں تو 22 کروڑ عوام کا سر شرم سے جھک جاتا ہے ، اس وقت سرحدوں کے اس پار جو کچھ ہو رہا ہے اور جو کچھ 6 ماہ بعد ہونے والا ہے اس پر اللہ رحم کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button