پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 سپاہی شہید

پشاور(پاک نیوز)افغانستان سے شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 02 سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دواتوئی میں فوجی چوکی پر سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے اافغانستان کے دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 سپاہی حوالدار سلیم، لانس نائیک پرویز شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی سرگرمیوِ کے لئے افغان سر زمین کے مسلسل استعمال کی پاکستان سخت مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button