تازہ ترینعلاقائی

لاہور:نواں کوٹ میں 8 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

lahoreلاہور(نامہ نگار)لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں آٹھ سالہ بچی کو رشتے دار اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈھولنوال کے محمد خالد کی آٹھ سالہ بچی شام کے وقت گھر سے باہر گئی جہاں ظفر نامی نوجوان بہلا پھسلا کرساتھ لے گیا اور ویرانے میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔بچی کی چیخ و پکار پر محلے دار پہنچے تو ملزم فرار ہو گیا،بچی کو طبی امداد کیلیے اسپتال لے جایا گیا ،،پولیس نے لواحقین کی درخواست پر ملزم ظفر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،،پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ بچی کا رشتہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button