تازہ ترینفن فنکار

گلوکارعالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے آج 42 برس بیت گئے

لاہور(نمائندہ شوبز)معروف لوک گلوکارعالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے آج 42 برس بیت گئے ہیں۔چمٹے کی منفرد دھن پر سننے والوں کو مست کردینے والے معروف فوک گلوکارعالم لوہار  3جولائی 1979 کو اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ان کی خاص پہچان ان کا چمٹا تھا، انہوں نے چمٹے کو بطور میوزک انسٹرومنٹ استعمال کیا اور دنیا کو ایک نئے ساز سے متعارف کرایا۔ وہ اپنے مخصوص انداز اور آواز کی بدولت بہت جلد عوام میں مقبول ہوگئے، ان کی گائی ہوئی جُگنی آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پانچ افراد نے جعلی نکاح نامہ تیارکرکے شادی شدہ عورت کواغواء کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker