تازہ ترینفن فنکار

دلیپ کمار کی نماز جنازہ میں صرف 20 افراد شریک ہوں گے

ممبئی(نمائندہ شوبز)برصغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی نماز جنازہ ممبئی میں ادا کی جائے گی جس میں صرف مخصوص لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت ہو گی۔دلیپ کمار کا انتقال 98 برس کی عمر میں ہوا اور ان کی نماز جنازہ ممبئی میں آج شام ادا کی جائے گی۔بھارت میں عالمی وبا کورونا کی خراب صورتحال کے باعث لیجنڈ اداکار کی نماز جنازہ میں صرف مخصوص افراد کو ہی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا ادھے ٹھاکرے نے اعلان کیا ہے کہ دلیپ کمار کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:این اے113 وصوبائی اسمبلیوں پی پی 128و130کے لیئےامیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کر دیئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker