پاکستانتازہ ترین

پاکستان: 30 مئی کے بعد پہلی بار کورونا کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ریکارڈ

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 4 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 382 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 27 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.09 فیصد رہی۔ پاکستان میں آخری مرتبہ 30 مئی کو کورونا کیسز کی شرح 4.05 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، اس روز پاکستان میں کورونا سے 71 اموات ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. Please let me know if you’re looking for a author for your weblog.
    You have some really great articles and I feel
    I would be a good asset. If you ever want to take some of the load off, I’d
    absolutely love to write some articles for your blog in exchange for a link back to mine.
    Please shoot me an email if interested. Cheers!

Back to top button
error: Content is Protected!!