پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی کابینہ نے عید الاضحی پر عام تعطیلات کی منظوری دےدی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دی اور ملک میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے پانچ چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 21،20  اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button