پاکستانتازہ ترین

کابینہ کی تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کی منظوری

اسلام آباد(پاک نیوز)وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  ہوا، ذرائع کے مطابق   کابینہ نے مسلح افواج کیلئےخصوصی الاؤنس 2021 کی منظوری دے دی ہے،وفاقی کابینہ نےحلیم عادل شیخ کیلئےجے آئی ٹی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ،  ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے  ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی ہے،ٹی ایل پی قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button