
بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔سیوریج سسٹم ناکام ہونے سے بارش سے پورا شہر اور گردونواح کے دیہات دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔قبرستان،گلیاں بازار اور محلے جوہڑ بن گئے۔پانی گھروں میں داخل۔علاقے کی دونوں شہری کمیٹیاں گندے پانی اور گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل۔میونسپل کمیٹی پھولنگر گند نگر میں تبدیل۔بڑا قصبہ جمبرکلاں بھی گندے پانی اورگندگی میں ڈوب گیا۔دونوں شہروں کے مکین سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی شدید بارش سے بھائی پھیرو اور جمبرکلاں کے سیوریج سسٹم ناکام ہو گئے اوربھائی پھیرو میونسپل کمیٹی اور جمبرکلاں کے گلی محلے،قبرستان، بازار گندے پانی اور گندگی کے ڈھیرو ں سے اٹ کر حکومت کے صاف شفاف شہروں اور دیہاتوں کے نعرے کا منہ چڑا رہا ہے۔ سیوریج سسٹم کی ناکامی کی وجہ سے کئی گلے محلے اورآبادیاں گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور لوگ زندہ درگور بن کر اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ نواحی آبادیاں خصوصن محلہ ٹینکی والا،محلہ ٹلے والی مسجد،ملتان روڈ والی گلی،محلہ صابری،محلہ ملک کالونی اور دیگر کئی جگہوں پر کئی کئی دن سے سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے اور بلدیہ عملہ بے حس ہوکر عوام کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہا ہے۔نمازیوں کا مساجد تک میں جانا ناممکن ہوچکا ہے۔دوسری طرف جمبر کلاں بھی گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ملتان روڈ پر ایک نیا دریا ابھر آیا ہے اور عین موٹر وے کے دفتر کے سامنے ٹریفک جام ہونے سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔دونوں شہروں میں کئی جگہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر عوام کیلیے مشکلات کا باعث بن چکا ہے۔کئی سرکاری دفاتر بھی پانی میں ڈوب کر جوہڑ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ دیہاتوں میں بھی بارش کا پانی عوام کیلیے وبال بن چکا ہے۔جماعت اسلامی کے مقامہ رہنما مقبول حسین کمبو،جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ،تاجر رہنما ملک محمد عثمان نے اس حالت زار کے بارے بلدیہ کے نا اہل عملہ کی بے حسی کے خلاف احتجاج کر تے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی عملہ اور سیوریج سسٹم کی ناکامی کا فوری نوٹس لیکر شہریوں کے مسائل حل کیے جائیں اور سیوریج سسٹم کی ناکامی کے زمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے
Wow, fasntastic blog layout! How long have you been blogging for?
you made blogging look easy. The overall look of your site is
magnificent, let aloine the content!
Here is my page; Old School RS
Attractive section of content. I just stumbled upon your weblog and in accession capital to assert that I
acquire in fact enjoyed account your blog posts.
Any way I will be subscribing to your feeds and
even I achievement you access consistently fast.