تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج میں کیڈیٹ کالج نے میدان مارلیا

kohatکوہاٹ( ڈسٹرک ر پوٹر)کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ کیڈٹ کالج کوہاٹ نے پہلی تین پوزیشن لے کر میدان مار لیا۔ کیڈیٹ کالج کوہاٹ کے شان شاہد نے 998نمبر لے کر پہلی، کیڈیٹ کالج کوہاٹ کے محمد فرید اللہ تیمور نے 976نمبر لے کر دوسری اور کیڈٹ کالج کوہاٹ ہی کے زاہد مجید نے 974نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پارٹ ون اور پارٹ ٹو میں مجموعی طور پر 32210امیدواروں نے شرکت کی جن میں 16446طلباء کامیاب ہوئے جبکہ ایف اے۔ ایف ایس سی پارٹ ٹو میں کل 17191طلباء نے شرکت کی جن میں 10452طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ تقریب میں ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش اورکوہاٹ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نے نمایا ں پوزیشن لینے والے طلباء میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی کوہاٹ پی کے 38کے ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش تھے۔ ایم پی اے نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت تعلیم کی طرف خاص توجہ دے رہی ہے کیونکہ ہمیں پڑھا لکھا معاشرہ چاہیئے۔پڑھے لکھے معاشرے سے ہی قومیں ترقی کیا کرتی ہیں۔آخر میں ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش اور چیئرمین کوہاٹ تعلیمی بورڈ نے کامیاب طلباء کو نیک تمناؤں سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں  روپے کا زوال روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker