پاکستانتازہ ترین

افغان امن کانفرنس 18-19جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی، دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک نیوز) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے،  پاکستان نے بھارت کی دہشت گردوں کی مالی معاونت کا معاملہ اٹھایا ہے ۔ دفترخارجہ نے مطالبہ کیاہے کہ بھارت لاہور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو گرفتار کرے۔دفترخارجہ نے کہاہےکہ چینی ملازمین کے بس کو پیش آنے والے حادثے کی جامع تحقیقات کی جارہی ہیں، بس حادثے کو دہشت گردی کے زاویے سے بھی دیکھا جا رہا ہے،چینی حکام سے رابطے میں ہیں،  کسی پہلو  کو نظرانداز نہیں کرسکتے ۔ ترجمان نے  مزید بتایا کہ افغان امن کانفرنس 18-19جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی اس حوالے سے کئی افغان قائدین کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!