تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:مرینہ بوٹ کلب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی پروقار تقریب

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔لاہور مرینہ بوٹ کلب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی پروقار تقریب میں صوبائی وزیر پاپولیشن کرنل ہاشم ڈوگر،ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیرور عوامی سماجی رہنماوں اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت۔قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان بنانے میں نوجوانوں نے بھرپور کردار ادا کیا۔اب عمران خاں کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے میں بھی نوجوان ہراول دستہ ہیں۔حکومت واٹر سپورٹس سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔صوبائی وزیر کرنل ہاشم کا خطاب۔واٹر سپورٹس سیلاب کے دنوں میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں بڑا رول ادا کر سکتی ہیں۔ریسکیو 1122کے نوجوانوں نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔ڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر۔دریاوں کو واٹر ویز کا درجہ دیکر ہم اربوں روپیہ بچا سکتے ہیں اور واٹر سپورٹس کو فروغ دیکر ہم دریائے راوی اور گرونانک پارک میں آنے والے سیاحوں کیلیے پر کشش تفریح مہیا کر سکتے ہیں۔کسان بورڈ پاکستان کے حاجی رمضان اور نوجوان رہنما سردار علی احمد ڈوگرمطالبہ۔تفصیلات کے مطابق یو م پا کستان جشن آزادی کے سلسلہ میں لا ہور مرینہ بو ٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو ہمایوں اخترنے ہیڈ بلو کی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں، ریسکیو1122، ٹورزم سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیتوں اور عوامی سماجی رہنماوں،صحافیوں اور عوام نے بھرپور حصہ لیا۔ وا ٹر سپورٹس کا اور بو ٹ ما رچ کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں دور دراز سے آئے ہو ئے سیا حوں نے بہت لطف حاصل کیا۔بڑے تو بڑے بچے بھی واٹر ریس، سپورٹس اور بٹ مارچ سے بہت لطف لیتے رہے۔ بڑوں نے اس منظر کو اپنے کیمرے کی آنکھوں اور سیلفیوں سے محفوظ کرتے رہے جبکہ چھو ٹے ننھے بچے بھی سلفیا ں لیتے رہے تقریب کا آغاز تلا وت کلام پاک سے ہوا۔ اس بوٹ مارچ میں، ریسکیو1122، اور دوسری ٹیموں نے حصہ لیا بڑے دلچسپ مقابلے کے بعد ریسکیو1122کی ٹیموں کو اچھی کارکردگی پر شیلڈیں تقسیم کی گئیں۔تحریک انصاف کے صوبہ پنجاب کے ہر دلعزیز وزیر بہبود آبادی کرنل ر ہاشم ڈوگر نے بطور مہمان خصوصی شرکا سے خطاب کرتے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان بنانے میں نوجوانوں نے بھرپور کردار ادا کیا اوراب عمران خاں کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے میں بھی نوجوان ہراول دستہ ہیں۔حکومت واٹر سپورٹس سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔انہوں نے واٹر سپورٹس کو فروغ دینے میں مرینہ بوٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو ہمایوں اختر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت دریاوں کے پانی کو واٹر ویز بنانے کیلیے ماہرین کی مدد لے گی۔ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا کہ چا ہے دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طو فان، زلزلہ ہو یا آگ یا سیلاب آپ کی مدد کے لئے ریسکیو 1122ہمیشہ تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں ضلع قصور سمیت کئی اضلاع میں موٹر بائیک ایمبولینس شروع کر دی گئی ہے ۔ پا کستان کسان بورڈ کے مر کزی سیکرٹری اطلا عت حاجی محمد رمضان نے کہا کہ ہم لا ہور مرینہ بو ٹ کلب کے ہما یوں اختر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پنجاب بلکہ پا کستان میں وا ٹر سپورٹ متعارف کروایا، اور یہ ایک بہت بڑا کام ہے کہ عوام کو بچوں اور نو جوانوں کو نا چ گانے،بے راہ روی اور منشیات نوشی سے بچا کر کھیلوں کی ترغیب دی، آخر میں انہوں نے حکو مت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت دریاوں کو واٹر ویز کا درجہ دیکر موٹر ویز پر لگائے جانے والے اربوں روپے بچائے اور واٹر سپورٹس کو فروغ دینے کیلیے خصوصی اقدمات کرے۔نوجوان رہنما سردار علی احمد ڈوگر نے کہا کہ لا ہور مرینہ بو ٹ کلب بلا شبہ نوجوانوں اور عوام کو اچھی تفریح مہیا کرتی ہے۔ اور یہاں آنے والے سیا حوں کیلیے ایک پر کشش تفریح مہیا کرتی ہے۔آخر میں مرینہ بوٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو ہمایوں اختر نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ایک پر تکلف ظہرانہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:چوہدریوں کا حکم نہ ماننے پرمسلح افراد محنت کش کو گن پوائنٹ پراغوا کرکےلےگئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker