بین الاقوامیتازہ ترین

خلیجی ممالک، امریکہ اور یورپ میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

جدہ(ڈیسک نیوز)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت امریکہ اور یورپ میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، کویت ، قطر، اومان اور بحرین اور دیگر عرب ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ  منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب کے شہر  مکہ مکرمہ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں۔سعودی عرب میں عید کا بڑا اجتماع مسجد نبوی ﷺ میں ہوا جہاں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی ، اس موقع پر کوروناوبا کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر  پر عمل کیا گیا۔ تمام مساجد میں عید کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کل بروز بدھ  21 جولائی کو منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ملزم کاظم عباس رضوی کو عدالت نے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker