پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے

لاہور(پاک نیوز)ملک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِعید کے اجتماعات منعقد کیے گئے، کہیں مساجد اور کہیں کھلے میدانوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد  شہری سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان عید الاضحیٰ کی تعطیلات نتھیا گلی میں گزاریں گے اور انہوں نے عید کی نماز  بھی وہیں ادا کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی میں دو جانوروں کی قربانی دیں گے۔قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عید الاضحی کی نماز لاہور میں ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کیلئے امداد میں مسلسل کمی، امریکی حکام غلط بیانی کرنے لگے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker