پاکستانتازہ ترین

وزیرخارجہ آج سے چین کا 2 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج سے چین کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ کو دورے کی دعوت چینی ہم منصب وانگ ژی نے دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان اور چین کے مابین اعلیٰ سطحی رابطوں کا حصہ ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت پر بات ہوگی اور دورے کے دوران سی پیک سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ دورے کے دوران دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر بات بھی ہوگی اور انسداد دہشت گردی،علاقائی اوربین الاقوامی اہم ایشوزپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ وزیرخارجہ کا دورہ پاک چین اسٹرٹیجک شراکت داری کومضبوط کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  نوجوانوں کمر باندھ ل(چھٹا حصہ)

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker