پاکستانتازہ ترین

سندھ میں کورونا بے قابو، تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ

کراچی(پاک نیوز)سندھ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے تعلیمی  ادارے، ریسٹورنٹس، شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پورے صوبے  میں کورونا کے مثبت کسیز کی شرح 10.3 فیصد ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں گزشتہ روز  21.58 کیسز تھے، کورونا کی وجہ  سے  21 جولائی  تک 307   مریض انتقال کرگئے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ 23 فیصد وینٹیلیٹرز پر جبکہ 12 فیصد  لوگ گھروں میں انتقال کرگئے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے شاپنگ مالز ، مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام  6 بجے  تک کھلے رہیں گے جبکہ کریانہ ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی: پیر سے شادی ہال اور دیگر تقریبات پر پابندی  عائد ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  درگاہیں بھی بند رہیں گی، ریسٹورنٹس  کی  پیر سے انڈور  اور آئوٹ ڈور دونوں مکمل طور پر بند ہوگی صرف ٹیک اووے  کی اجازت ہوگی۔اجلاس  میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی  ادارے بھی پیر سے بند  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انٹر کے  امتحانات اپنے شیڈول  کے مطابق ہوں گے۔اجلاس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سرکاری  اور نجی  سیکٹر  میں 50 فیصد اسٹاف  حاضر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  بگ بی اور کرینہ فلم ستیا گھر میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. This design is spectacular! You most certainly know how to keep a reader
    amused. Between your wit and your videos, I was almost moved to start my own blog (well,
    almost…HaHa!) Great job. I really loved what you had to say,
    and more than that, how you presented it. Too cool!

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker