پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کی وزیر داخلہ کو فوری طور پر کوئٹہ کا دورہ کرنے کی ہدایت

nisarاسلام آباد (بیوروچیف)وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو فوری طور پر کوئٹہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کردی اور وہ آئندہ 3 روز کے دوران کوئٹہ کا دورہ کریں گے، دوسری جانب بلوچستان حکومت نے وزیرداخلہ کو 3 دن تک دورہ ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔وزیراعظم ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق میاں نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو 3 روز کے دوران کوئٹہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم بلوچستان حکومت نے درخواست کی ہے کہ وزیر داخلہ اپنا کوئٹہ کا دورہ 3 دن کیلئے ملتوی کردیں۔ واضح رہے کہ آج کوئٹہ میں فائرنگ اور خود کش حملے میں 31 پولیس افسران و اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button