پاکستانتازہ ترین

سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آج ٹیمیں پہنچ رہی ہیں: علی زیدی

کراچی(پاک نیوز)وفاقی وزیر  برائے بحری امور  علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحل پر  پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے آج ٹیمیں پہنچ رہی ہیں۔وفاقی وزیر کے مطابق بحری جہاز سے تیل کے رساؤ سے بچنے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں، کے پی ٹی  میرین پولوشن کنٹرول اور پورٹ کے سکیورٹی اہلکار 24 گھنٹے وہاں تعینات ہیں۔ علی زیدی نے کہا کہ جہاز کے کپتان نے مدد کے لیے کال نہیں دی تھی، معاملے کی تحقیقات اور واقعے کے ذمہ داروں تک پہنچنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ہماری بندرگاہوں سے غیر قانونی فائدہ اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار چار ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker