پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے پولنگ کا عمل جاری

مظفرآباد(پاک نیوز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے حکم پر انتخابی عمل کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کردی گئی ہے۔ 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دیں گے۔قانون سازاسمبلی کی45نشستوں پر 724امیدوار مدمقابل ہیں، ان میں سے 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں پولنگ ہوگی جبکہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں کشمیری حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 68 ہزار 5 ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مکارسیاستدانوں نے پاکستان کو مقروض کیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker