پاکستانتازہ ترین

کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں پر مشتمل نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(پاک نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  کے مطابق کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں پر مشتمل نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی  ہے۔ سائنو ویک کی 30 لاکھ خوراکيں اور سائنو فارم کی 12  لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچادی گئيں  ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم  اے کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے سندھ کو طبی آلات دیے ہیں، ان آلات میں 10 ایکسرے مشینیں، 500 آکسیجن سلنڈر، 2 آئی سی یو وینٹی لیٹرز اور  200 بائی پیپ وینٹی لیٹر شامل ہیں۔یاد رہے اس سے قبل  ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں پاکستان کو ملی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  کون بنے گا سپیکر؟

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker