پاکستانتازہ ترین

مریم نواز نے کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور(پاک نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اشتراک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فارورڈ کہوٹہ کے علاقے شیخ سولی پرائمری سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔ مریم نواز نے ساتھ میں لکھا کہ یہ پولنگ عملے کی ویڈیو ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے حق میں بیلٹ پر ٹھپے لگارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی کام برابر میں لڑکیوں کے سکول میں بنے پولنگ اسٹیشن پر بھی ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ایک اہلکار نے بنائی جو پولنگ عملے کو دھاندلی سے روک رہا تھا۔ ویڈیو میں ایف سی اہلکار جب پولنگ عملے کو دھاندلی سے روکتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ غیر قانونی کام ہورہا ہے، یہ مناسب اور ٹھیک نہیں، اگر کسی نے ہم سے پوچھا کہ آپ کیا کررہے تھے تو ہم کیا جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پر پولنگ عملہ اس سیکیورٹی اہلکار سے کہتا ہے کہ یہ آپ کا کام نہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے، آپ کا کام صرف سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ جس پر سیکیورٹی اہلکار کہتا ہے کہ ہم اس پر اپنے سینئر افسر سے بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:چوری کی تین وارداتوں میں چورموٹرسائیکلیں اورسکریپ چراکرلےگئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker