پاکستانتازہ ترین

جو اساتذہ ویکسی نیٹڈ نہیں وہ یکم اگست سے سکولوں میں نہیں پڑھا سکیں گے،اسد عمر

اسلام آباد (پاک نیوز) وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو اساتذہ ویکسی نیٹڈ نہیں وہ یکم اگست سے سکولوں میں نہیں پڑھا سکیں گے،31 اگست کے بعد ویکسی نیٹڈ عملے کے بغیر ٹرانسپورٹ نہیں چل سکے گی۔ کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے،کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ ملک بند کر کے وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اسد عمر نے  معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کورونا سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے۔ یکم اگست سے صرف ویکسی نیٹڈ لوگ ہوائی جہاز پر سفر کرسکیں گے۔ سکولز، ٹرانسپورٹ عملے کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے  سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ حکومت کورونا کی روک تھام کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ،سندھ حکومت ٹھیک اقدامات کررہی ہے ہم سندھ حکومت کی مکمل مدد کریں گے ۔سندھ حکومت کو فوج ، رینجرز ہر سہولت فراہم کریں گے سندھ حکومت بہت اچھی طرح کورونا کا مقابلہ کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اشرہ میں قانون کی عمل داری سے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شیخ فرید احمد

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker