تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، چرس اور شراب کی بھاری مقدار برآمد

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔جنرل قمر جاوید باجوہ کے منشیات فروشوں کے خلاف سخت بیان آتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر راحیل خان نے مسلسل دوسرے روز پھر کاروائی کرکے پنجاب کی منشیات فروشوں کی سہراب گوٹھ بھائی پھیروکے بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے چرس اور شراب کی بھاری مقدار بر آمد کرلی۔ ایک منشیات فروش گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے منشیات فروشوں کے خلاف سخت بیان کے آتے ہی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔مسلسل دوسرے روز مخبری پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر راحیل خان نے ہمراہی پولیس ملازمین کے ساتھ بھائی پھیرو کے بدنام زمانہ منشیات فروش شریف عرف کاکامسیح سکنہ بھائی پھیرو نزد شیل پمپ کو پل پرناواں پر نشہ آور اشیا لیجاتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااور اس کے قبضہ سے چھ سو گرام چرس اور چالیس لٹر دیسی شراب بر آمد کرکے گرفتار کر لیا۔تھانہ سٹی نے منشیات فروشوں کاکا مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔عوامی سماجی حلقوں نے نئے تھانیدار کی دلیرانہ کاروائی کو خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے گھر پر نیب کا چھاپا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker