
اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ وزیراعظم آفس بھیج دیا ہے۔تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تاحال عشرت حسین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین کے وزیراعظم آفس میں موجود ایک شخصیت سے اختلافات تھے۔واضح رہے ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ہیں۔