پاکستانتازہ ترین

کینیڈا نےپاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹرز عطیہ کر دئیے

اسلام آباد(پاک نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کینیڈین ہائی کمشنر نے 162وینٹیلیٹرز پاکستان کے حوالے کر دئیے ہیں ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق  کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے کینیڈا کی طرف سے پاکستان کو موبائل وینٹیلیٹرزعطیہ کئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں کینیڈین ہائی کمشنر نے 162 موبائل وینٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے کیے۔ترجمان این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریب میں چیئرمین این ڈی ایم اے، کینیڈین ہائی کمشنر اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button