پاکستانتازہ ترین

نئےتعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب پر عملدرآمدکیا جائیگا: مراد راس

لاہور(پاک نیوز) پنجاب کے وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے  کہ  وزیرِ اعظم عمران خان کے ایک قوم ایک کتاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔  پنجاب میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری کیئے گئے پنجاب کے وزیرِ تعلیم  ڈاکٹر مراد راس کا بیان میں کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یکساں نصابِ تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہےانہوں نے کہا کہ یکساں نصابِ تعلیم کا اطلاق تمام سرکاری، نجی اسکول و دینی مدارس پر کیا جائے گا۔انہوں نے  بتایا ہے کہ اساتذہ کی تربیت کے لیے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے،مراد راس نے یہ بھی کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی آن لائن تربیت کیلئے سسٹم بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نبی کریم ﷺکی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں . پیر سید نبیل الرحمن شاہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker