تازہ ترینکھیل

ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی والدہ اور جاوید میانداد کی بہن انتقال کرگئیں

کراچی(پاک نیوز) قومی  کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ تفصیلا ت کے مطابق جاوید میانداد کی ہمشیرہ کافی عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔فیصل اقبال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر یہ افسوس ناک خبر شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ’’بھاری دل کے ساتھ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کینسر اور عارضہ قلب کے ساتھ ایک طویل جنگ کے بعد میری والدہ اور جاوید میانداد کی بہن انتقال کر گئی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ برائے مہربانی انہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔فیصل اقبال کی والدہ کے انتقال پر پی سی بی حکام اور کرکٹرز ان سے اظہار تعزیت کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  آخری معرکہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker