تازہ ترینکھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20میچ آج گیانا میں کھیلا جائے گا

گیانا(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانیوالی ٹی ٹوینٹی سیریز کا تیسرا انٹرنیشنل میچ آج گیانا میں کھیلا جائے گا، پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ آج بھی دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا تھا، دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دی ، آج سیریز کا تیسرا میچ گیانا میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا میچ 3 اگست بروز منگل کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سردار محمد عبد القیوم خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker