پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف ماضی بھلا کر آئیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  شہباز شریف ماضی کو بھلا کر آئیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں اور اگر  وہ ماضی کو بھلا کر بات کرنا چاہتے ہیں تو الیکٹرانک مشین سے بسم اللہ کرے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں بغیر ویزے ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، یہ لوگ ایک ماہ میں آن لائن ویزہ اپلائی کردیں ورنہ ملک چھوڑ دیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چائنیز کی سکیورٹی کے لیے تمام فول پروف انتظامات ہیں جب کہ داسو ڈیم پر تفتیش آگے بڑھی ہے، ابھی کوئی بات نہیں کرسکتا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ افغانستان سے ایک ماہ میں 208 سے زائد لوگ آئے ہیں اور وہی لوگ آئے ہیں جن کے پاس کارڈز ہیں، افغان سرحد سے مہاجرین کی کوئی آمد نہیں ہوئی ہے جب کہ پاکستان میں طالبان نہیں اور نا کوئی طالبان آرہے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے مسلم لیگ (ن) کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور ش لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی ہے، اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کو پذیرائی نہیں ملے گی، ان کی مزاحمت اور مفاہمت کی پالیسی ناکام ہوگی، سب ٹائیں ٹائیں فش ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ن لیگ کو جو نقصان پہنچا ہے وہ ان کی اپنی سیاست کی وجہ سے پہنچا ہے، شہباز شریف ماضی کو بھلا کر آئیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، وہ ماضی کو بھلا کر بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ الیکٹرانک مشین سے بسم اللہ کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button