پاکستانتازہ ترین

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کےمطابق کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کے حوالے سےبین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر شفقت محمود نے کی،، اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے مختلف آپشنز  کیا گیا،بین الصوبائی وزرائے تعلیم اب 25 اگست کو ہوگی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ملک بھر کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے جبکہ مستقبل میں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 18 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسنی نیشن لازمی کراوئی جائے گی،دوسری جانب ویکسی نیشن نہ کروانے والے سرکاری ونجی سکولوں و کالجز کے اساتذہ کےخلاف تادیبی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سابق وزیراعلی پنجاب سرداردوست محمد خان کھوسہ کےحوارین کااراضی پرقبضہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker