تازہ ترینعلاقائی

تھانہ مصطفی آباد نے سکول سے چھٹی کے وقت لا پتہ ہونے والی بچی کو تلاش کر لیا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد نے سکول سے چھٹی کے وقت لا پتہ ہونے والی بچی کو تلاش کر لیا، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول میں پہلی کی طلبہ پہلے دن ہی سکول آئی تھی، واپسی پر لا پتہ ہو گئی، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی زیر نگرانی قصور پولیس کو اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ڈاکٹر ذوالفقار علی نے گورنمنٹ مڈل سکول میں پہلی کلاس کی طلبہ چھ سالہ ہیرا جو کہ پہلے دن ہی سکول آئی تھی اور واپسی پر لا پتہ ہو گئی تھی،گمشدگی کی اطلاع پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے تلاش شروع کر دی اور ایک گھنٹے کے اندر اندر ہی بچی کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا، والدین کی قصور پولیس کو دعائیں، والدین نے کہا کہ قصور پولیس کا اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ احسن اقدام ہے، اس کی اہمیت وہی جانتے ہیں جن کے بچے لا پتہ ہو جاتے ہیں، ہم قصور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  NTSکی لوٹ مار3053ایجوکیٹرز کا مستقبل تباہ ۔۔۔ذمہ دار کون؟

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker