تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: بین الاضلاعی،عمران عرف مانی ڈکیٹ گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے ایس ایچ او راحیل خان نے خطرناک بین الاضلاعی،،عمران عرف مانی ڈکیٹ گینگ،، کے سرغنہ سمیت چار خطرناک ڈاکو گرفتارکرلیے جبکہ جبکہ تین فرار۔لاکھوں روپے نقدی،زیورات،ناجائز جدیداسلحہ،موٹر سائکلیں بر آمد کر لیں۔ملزمان کئی تھانوں کے درجنوں سنگین جرائم کے مقدمات کے اشتہاری تھے اور دوران ڈکیتی فائر مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔عوامی سماجی حلقوں اور اعلی پولیس حکام کاسٹی پولیس کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق بین الاضلاعی خطرناک چار رکنی مانی ڈکیت گینگ نے بھائی پھیرو اور گردونواح میں گھروں میں گھس کر اور روڈ ڈکیتیاں کرنا روز کا معمول بنا رکھا تھا اور خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔ڈی پی او قصور عمران کشوراور ڈی ایس پی پتوکیآصف حنیف جوئیہ نے نئے تعینات ہونے والے جواں سالہ ایس ایچ او تھانہ سٹی راحیل خان کو اس ڈکیت گینگ کو پکڑنے کا ٹاسک دیا جنہوں نے دن رات محنت کرکے اور تفتیش کے جدید زرائع استعمال کرکے گزشتہ روز ڈرامائی طور پر ایک با اثر رسہ گیر کے قلعہ نما ڈیرے پر چھپے ڈکیت گینگ کے سرغنہ عمران عر مانی،اسکے ساتھی ڈاکووں عامر اقبال،عدنان،ندیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے پانچ پسٹل،ایک پمپ ایکشن،ایک ریوالور اور گولہ بارود کی سینکڑوں گولیاں بر آمد کر لیں جبکہ ڈاکو گینگ کے تین ڈاکواکبر،علی عباس اورنوید رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ڈاکووں سے دوران تفتیش لوٹے گئے سامان کی دو لاکھ نقدی،لاکھوں روپے کے سات موبائیل،تین موٹر سائکلیں،پارچات،زیورات اور دئگر قیمتی سامان بر آمد کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے ایک بندوق،تین پسٹل اور گولہ بارود بھی بر آمد کر لیا۔ملزم کئی اضلاع کے تھانوں میں انیس سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ اسی طرح تھانہ صدر کی مختلف ٹیموں نے مختلف بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے مار کر کر چھ ملزمان مختار مصلی،کلیم پٹھاں اور نادر کے قبضے سے 75 لٹر شراب اور منشیات فروشوں شفیق،شرافت اور سجاد کے قبضے سے لاکھوں روپے کی ساڑھے تین کلو چرس بر آمد کرکے ریکارڈ قائم کر دیا۔ایک ہی دن میں خطرناک ڈکیت گینگ اور منشیات فروشوں کے خلاف لاکھوں روپے کا مسروقہ سامان،ناجائز اسلحہ اور منشیات بر آمد کرنے پر عوامی سماجی حلقوں نے سٹی پولیس کے ایس ایچ او راحیل خاں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اعلی پولیس افسران نے بھی صدر پولیس کو شاباش اور تعریفی اسناد دیں ہیں

یہ بھی پڑھیں  سوشل میڈیا پر گستاخانہ پیجز ۔۔۔!

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker