پاکستانتازہ ترین

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا: شہباز شریف

لاہور (پاک نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف  نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور ادارے بھارت کو اس کے ظلم اور قانون شکنی پر کٹہرے میں کھڑا کریں۔ 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو آج 2 سال ہو گئے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا، وہاں ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر  شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر کےمعاملے پر سلامتی کونسل نشستند، گفتند، برخاستند تک محدود رہی، 2 سال میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں من مانیاں کیں، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔ 5 اگست 2019ء کے بعد بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا، ماورائے عدالت شہادتیں کئی گنا بڑھ گئیں، عالمی قانون کی خلاف ورزی کا بڑا مجرم بھارت ہی سلامتی کونسل کی اس وقت صدارت کر رہا ہے۔بھارت اس ادارے کا صدر ہے جس کی قرار دادوں کی خلاف ورزیوں کا وہ خود مجرم ہے، 5 اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔ حکومت پاکستان کو اگست میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرار داد پیش کرنی چاہیے تھی۔شہباز شریف نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق استصوابِ رائے سمیت اقوام متحدہ کی تمام قرار دادوں پر عمل کرایا جائے۔کشمیر یوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں موسلا دھار بارش، لاہور اور سرگودھا میں چھتیں گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker